اس تقریب کا انعقاد دارالحکومت دہلی کے چانکیاپوری میں نیشنل پولیس میموریل میں کیا گیا۔ دو سال قبل 14 فروری کو، پلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ انہیں یاد کرتے ہوئے چراغاں کرکے اور پھول چڑھاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سی آر پی ایف افسران سمیت متعدد جوان موجود تھے۔ تقریب میں موجود لوگوں نے جاں بحق فوجیوں کی یاد میں خاموشی بھی اختیار کی۔
اس موقع پر، سی آر پی ایف کے سینئر افسر رویندر سنگھ سیجوان نے کہا کہ ہمارے فوجی ہمارے دلوں میں اب بھی زندہ ہیں۔ ان پر فخر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان جوانوں کی وجہ سے، ہم اپنے گھروں سکون اور امن کی بانسری بجانے کے قابل ہیں۔
مزید پڑھیں:
دہلی-این سی آر میں زبردست دھند، ہوا کا معیار بے حد خراب
اس تقریب میں موجود ایک جوان نے کہا کہ ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ان سے متاثر ہوکر، ہم اپنے فرض کے راستے پر ثابت قدم رہتے ہوئے مستقل طور پر اپنے ملک کے دفاع میں مصروف عمل ہیں۔اس تقریب میں سی آر پی ایف کے سینئر، افسران ٹرسٹ کے بہت سارے افراد موجود تھے۔