نئی دہلی: میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تشہیر کا جمعہ کو آخری دن تھا جس کو لےکر امیدواروں نے ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے پوری طاقت جھونک دی۔ امیدواروں نے روڈ شو و پیدل یاترا نکال کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ مسلم اکثریتی وارڈ ابوالفضل شاہین 188 میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار عارف سیفی، عام آدمی پارٹی کے امیدوار واجد ِخاں، سماج وادی پارٹی کے امیدوار اشو خان نے شاہین باغ، ابوالفضل، نورنگر میں روڈ شو کیا۔ Publicity Campaign for MCD Election over, Voting on December 4
یہ بھی پڑھیں:
اس دوران عام آدمی پارٹی نے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کی قیادت میں ذاکر نگر سے شاہیں باغ تک پد یاترا نکالی۔ یہ روڈ شو شام پانچ بجے اختتام کو پہنچا۔ واضح رہے کہ ایم سی ڈی انتخاب کے لیے 4 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 7 تاریخ کو ہوگی۔ دوسری جانب ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے بھی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی یونٹ کے صدر سراج طالب نے بتایا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا صاف شفاف سیاست کرنا چاہتی ہے اور اسی عزم کے ساتھ پارٹی نے موجودہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپنے امیدوار کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا دس سیٹوں پر انتخاب لڑنے گی
دہلی یونٹ کے صدر سراج طالب نے بتایا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ابوالفضل شاہین باغ وارڈ نمبر 188، ذاکر نگر وارڈ 189 اور سریتا وہار سمیت کل 10 سیٹوں پر انتخابات لڑے گی۔ ویلفیئر پارٹی کے دہلی صدر نے کہا کہ االیکشن میں ان کے بنیادی مدعے رہیں گے جس کو لیکر وہ عوام کے سامنے جائیں گے۔ Welfare Party of India will contest on ten seats In MCD Election۔ انہوں نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی طرح گمراہ کن سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ابوالفضل وارڈ کی بات کریں تو یہاں پر عام آدمی پارٹی کے کونسلر نے پورے علاقے میں کوڑے کا ڈھیر لگا دیا ہے اور پھر اسی کونسلر کو ٹکٹ دیا ہے۔