ETV Bharat / state

کورونا سے نمٹنے کے لیے عوامی تحریک اور شراکت داری ضروری: مودی - یک بار پھر خوفناک شکل اختیار کر

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں ایک بار پھر خوفناک شکل اختیار کر رہی کورونا وبا کے خلاف مہم میں کامیابی کے لیے عوامی شرکت داری اور عوامی تحریک کو جا ری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے عوامی تحریک اور شرکت داری ضروری: مودی

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:39 AM IST

Updated : Apr 5, 2021, 7:04 AM IST

مودی نے اتوار کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ میں تیزی آنے سے پید ا شدہ صورتحال اور ملک میں چلا ئے جا رہے کورونا ٹیکہ کاری کے پروگرام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لئے لوگوں کو بیدار کر کے عوامی تحریک میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ، کنٹیکٹ ٹریسنگ ، کووڈ پروٹوکول اور کورونا ٹیکہ کاری کے پانچ نکاتی حکمت عملی پر سنجیدگی اور سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

اسے مد ِ نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں تمام عوامی مقامات ، کام کرنے جگہوں اور طبی مراکز میں کووڈ پروٹو کال پر عمل کے لئے 6 اپریل سے 14 اپریل تک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ جس میں ماسک پہننے ، ذاتی صفائی ستھرائی اور حفظان صحت پر زور دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ افراد کے لئے اسپتالوں میں مناسب بستروں ، جانچ کی سہولیات اور علاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو روکنے کے انہوں نے طبی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ، آکسیجن کی فراہمی اور وینٹیلیٹروں کی دستیابی پر بھی زور دیا۔

انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر ، پنجاب اور چھتیس گڑھ میں ماہرین کی ایک مرکزی ٹیم بھیجنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس موقع پر ایک پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صورتحال بدتر ہے ۔ میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، مرکزی ہوم سکریٹری ، ٹیکہ کاری سے متعلق بااختیار کمیٹی کے چیئرمین ، سیکریٹری صحت سیکریٹری اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Last Updated : Apr 5, 2021, 7:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.