ETV Bharat / state

پٹیالہ ہائی کورٹ میں ویڈیو کانفرنس سے سماعت - ویبیکس کا استعمال کر سکتے ہیں

دہلی کی پٹیالہ ہائی کورٹ نے ضروری کیس کی سماعت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پٹیالہ ہائی کورٹ میں ویڈیو کانفرنس سے سماعت

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 6:58 PM IST

گزشتہ چھ اپریل کو سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ زیری عدالتیں بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضروری معاملوں کی سماعت کرنے کے لیے جائز طریقہ اپنائیں۔ اسی حکم کے بعد پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دنیش کمار شرما نے عدالت کے کمپیوٹر محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کرنے میں وکیلوں اور حریفوں کی مدد کریں۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے ای-کورٹ کے پلیٹ فارم پر کام چل رہا ہے۔ تب تک عبوری طور پر وکیل سسکو، ویبیکس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ وکیل ضروری معاملوں کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرانے کے لیے (phcourts@gmail.com) پر میل کر سکتے ہیں۔ میل کو فائلنگ کاؤنٹر کا انچارج ڈاؤنلوڈ کر متعلقہ جج کو وہاٹس اپ یا ای میل سے جانکاری دیں گے۔ اگر متعلقہ جج سماعت کا حکم دیں گے تو فائلنگ کاؤنٹر کے انچارج جانچ افسر اور سرکاری وکیل کو جانکاری دے کر نوٹس جاری کریں گے۔

فائلنگ انچارج متعلقہ جج کی صلاح پر کیس کی سماعت کی تاریخ اور وقت طے کر متعلقہ حریف کو جانکاری دیں گے۔ اگر وکیل، حریف، پولیس اپنی جگہ سے ویڈیو کانفرنسنگ میں شامل نہیں ہو پائیں گے تب عدالت کا کمپیوٹر برانچ ججوں سے کانفرنس روم سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کرئے گا۔ سماعت پوری ہونے کے بعد جج فیصلے کو فورا ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں گے۔ جسے حریف ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.