ETV Bharat / state

Protest Against Israel فلسطینی عوام پر جاری بمباری کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ - فرینڈز آف فلسطین کے بینر تلے ملی و سماجی تنظیموں

دہلی کے جنتر منتر پر آج فرینڈز آف فلسطین کے بینر تلے ملی و سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم دہلی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی بھاری تعیناتی کے سبب مظاہرین کو احتجاج کرنے نہیں دیا گیا جو تمام مظاہرین کو حراست میں لیکر بسوں کے ذریعے جنتر منتر سے دور لے جایا گیا اس دوران 5 سے زائد بسوں میں مظاہرین کو ڈٹین کیا گیا ہے۔

فلسطینی عوام پر جاری بمباری کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 9:11 PM IST

فلسطینی عوام پر جاری بمباری کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی :قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر فرینڈز آف فلسطین کے بینر تلے ملی و سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دہلی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی بھاری تعیناتی کے سبب مظاہرین کو احتجاج کرنے نہیں دیا گیا جو تمام مظاہرین کو حراست میں لیکر بسوں کے ذریعے جنتر منتر سے دور لے جایا گیا اس دوران 5 سے زائد بسوں میں مظاہرین کو ڈٹین کیا گیا ہے۔

پولیس کے اعلی افسران کے مطابق جنتر منتر پر فلسطینی عوام کی حمایت میں جو لوگ احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچے تھے ان کے پاس احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اسی لیے تمام مظاہرین کو ڈٹین کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ جاری ہے اس جنگ کے دوران فلسطین کے 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں بچوں اور خواتین کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچے ندیم خان سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی اس دوران انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتمہ گاندھی نے کہا تھا کہ فلسطین فلسطینی عوام کے لیے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت اپنے پرانے موقف پر قائم رہے اور فلسطینی عوام پر ہو رہے ظلم و ستم کے مسئلہ کو بھارت حکومت بین الاقوامی سطح اٹھاۓ اور قاتل اسرائیل کے خلاف جس نے 72 سو فلسطین افراد کو شہید کیا ہے اس پر ریسولوشن پاس کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرنے کے لیے ہے اس کا کسی دوسرے مسئلہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ameer Jamaat-e-Islami Hind فلسطین کی حمایت، ہمارے قومی مفاد میں ہے

وہیں دیگر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج کا یہ احتجاجی مظاہرہ فلسطینی عوام پر جاری اسرائیل کی بربریت اور اسپتالوں پر کی جا رہی وہشیانہ بمباری کے خلاف بلایا گیا تھا تاہم دہلی پولیس نے انہیں پر امن انداز میں اپنا احتجاج درج کرانے کا موقع نہیں دیا اور انہیں اپنی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.