شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے اس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا ہر ایک کارکن اس بل کے خلاف لڑے گا اور اگر جان بھی دینی پڑی تووہ اس کے لیے دے دے گا۔
وہیں دہلی کی سیاست پر اپنی گہری چھاپ چھوڑنے والے سابق رکن اسمبلی متین احمد کا کہنا ہے کہ ابھی بی جے پی اقتدارمیں ہے اس لیے وہ کسی کی نہیں سنتی، لیکن وہ وقت دور نہیں جب کانگریس اقتدار میں آئے گی اور اس بل کو واپس لے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے پاس ابھی فی الحال احتجاجی مظاہرے کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اس لیے ہم مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، اور جب اقتدار میں آیئں گے تو موجودہ حکومت کے فیصلے کو واپس لیں گے.