جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islamia کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے پروفیسر شہپر رسول اور پروفیسر شہزاد انجام کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اہم شعبوں کی ذمہ داری سونپی ہے۔
شہپر رسول کو ارجن سنگھ سینٹر برائے فاصلاتی تعلیم کے تحت چلنے والے اردو کورسز Department of Urdu اور مکتبہ جامعہ لمٹیڈ کا کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے جبکہ پروفیسر شہزاد انجم کو مکتبہ جامعہ لٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا ہے۔
اس سے قبل پرفیسر شہپر رسول شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر شعبہ اور دہلی اردو ادکامی کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
شہپر رسول کاشمار عہد حاضر کے ممتاز شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی کتاب’ اردو غزل میں پیکر تراشی‘‘ کو ادبی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
پروفیسر شہپر رسول کو غالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ’غالب انعام برائے شاعری سے بھی سرفرازکیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اہم رسائل نے ان پر خصوصی گوشے بھی شائع کیے ہیں۔
پروفیسر شہزادانجم شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر شعبہ ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے بحیثیت کو آرڈی نیٹر’ٹیگور یرسرچ اینڈ ٹرانسلیشن اسکیم‘ منجانب وزارت ثقافت حکومت ہند،ڈائریکٹر مرکز برائے فروغ استعداد اردو میڈیم اساتذہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور بحیثیت انچارج جامعہ کمیونٹی سینٹر بحسن وخوبی اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔
مزید پڑھیں:جامعہ کے 34 طلبہ نے یو پی ایس سی مینز میں کامیابی حاصل کی
ان کی درجنوں کتابیں ادبی حلقے میں مقبول ہوچکی ہیں۔جن میں ’عہد ساز شخصیت سرسید احمد خاں‘ ، دیدہ ور نقاد گوپی چند نارنگ اور’اردو کے غیر مسلم شعرا اور ادبا‘ قابل ذکر ہیں۔