ETV Bharat / state

Lifetime Achievement Award پروفیسر نجمہ اختر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز - پروفیسر نجمہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

دہلی میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈس کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبۂ حیات میں انفرادی کارکردگی پر پروفیسر نجمہ اختر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ Prof Najma Akhtar Vice Chancellor of the Jamia Millia Islamia

پروفیسر نجمہ اختر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 3:14 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کی گئیں۔ پدم شری شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہوٹل نووٹیل میں منعقدہ ایک شان دار جلسہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اکیڈیمی‘ سے حاصل کیا۔ ٹیم لیز ایڈ ٹیک کی جانب سے منعقدہ ’میکنگ انڈیا امپلائیبل‘ تقریب انعامات اور شان دار کانفرنس میں ڈاکٹر رگھوناتھ اننت مشیلکر (پدم وبھوشن) نے یہ گراں قدر اعزاز انھیں پیش کیا۔ ماہرین تعلیم اور صنعت سے منسلک ماہرین پر مشتمل جیوری اراکین نے تعلیم اور روزگار کو جوڑنے کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں انھیں اس انعام کے لیے منتخب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

’میکنگ انڈیا ایمپلائیبل ایوارڈ‘ ایسا ایوارڈ ہے جو تعلیم، روزگار اور مہارت سازی کے شعبہ میں انفرادی افضلیت، اختراع اور انفرادی دنیا میں مثبت اثرات ڈالنے کے لیے دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز صرف ان ہی محترم شخصیات کی خدمات میں پیش کیا جاتا ہے جنھوں نے ہندوستان میں روزگار کی ایجاد کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مثال کام کیا ہو۔ ٹیم لیز ایڈ ٹیک ایسے ماحول دوست نظام کی تشکیل کی مہم پر ہے۔ جس میں ہندوستان کے ہر آموزگار کو قابل ملازمت بنایا جاسکے۔ وہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اس لائق بناتے ہیں کہ وہ درست آر او آئی، طلبا کو خدمات پیش کرسکیں ساتھ ہی آجروں کو اپنی پروڈکٹیوٹی بڑھانے اور مقابلہ جاتی جہت کو مزید بہتر کرنے میں مدد مل سکے۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز مختلف تنظیموں کی طرف سے دیے جاتے ہیں، کسی ایک شراکت کے بجائے یا اس کے علاوہ پورے کیریئر میں شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.