نئی دہلی: اتر پردیش کانگریس کی انچارج جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہئے کہ انہیں خواتین کے خلاف گھناؤنے جرائم کرنے والوں میں بھلائی کیوں نظر آتی ہے؟‘‘ واڈرا نے کہا کہ بلقیس بانو معاملے میں رہا ہونے والے دو مجرموں نے پیرول پر رہتے ہوئے جنسی تشدد کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ Priyanka Gandhi on Bilqis Bano Case
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’بلقیس بانو معاملے میں بی جے پی حکومت کی طرف سے رہا کیے گئے دو مجرموں پر 1000 دن کی پیرول کے دوران بھی جنسی تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ’رویہ‘ کیسے ظاہر ہوا؟ کیا آپ ملک کو بتائیں گے؟‘‘ Bilqis bano Rapists Released
مزید پڑھیں:Justice For Bilkis Bano بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی سے ہم مایوس اور ڈرے ہوئے ہیں، یعقوب پٹیل
واضح رہے کہ سنہ 2002 کے گجرات فسادات میں بلقیس بانو کی عصمت دری کی گئی تھی اور اس کے خاندان کو قتل کر دیا گیا تھا، اس معاملے پر شکایت بھی درج کرائی گئی تھی۔ کیس سی بی آئی کو سونپ دیا گیا تھا۔ 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 15 اگست کو گجرات حکومت نے 11 ملزمان کو رہا کر دیا تھا جس کی ملک بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔
یو این آئی