برہمپوری علاقے سے جب گاڑی پر سوار پرینکا گاندھی اور شیلا دیکشت گزر رہی تھیں تو لوگوں کا ایک ہجوم انھیں دیکھنے کے لیے سڑکوں پر موجود تھا۔
بھیڑ کو دیکھ کر دہلی میں کانگریس کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں اور عام آدمی پارٹی و بی جے پی کی اس روڈ شو سے دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔
اگر یہ بھیڑ ووٹ میں تبدیل ہوتی ہے تو کہا جا سکتا ہے کہ کانگریس دہلی میں بی جے پی کو زبردست ٹکر دینے جا رہی ہے۔