نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے جنوبی افریقہ اور یونان کے اپنے دورے سے واپس آنے کے فوراً بعد ہفتہ کی صبح بنگلورو میں واقع ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سیٹلائٹ لانچ اینڈ مانیٹرنگ سینٹر (اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک) کا دورہ کریں گے۔
جمعہ کی رات وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق مودی صبح تقریباً 7.15 بجے اسرو کے کمانڈ سینٹر پہنچیں گے۔
مودی وہاں چندریان -3 مشن سے وابستہ اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ وہاں وزیر اعظم کو چندریان -3 مشن کی اب تک کی سرگرمیوں اور نتائج کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کی صدر نے وزیراعظم مودی کو ملک کے اہم ترین اعزاز سے نوازا
خیال رہے کہ چندریان-3 مشن کے ذریعے اسرو نے 23 اگست کو شام 6 بجکر 4 منٹ پر لینڈر وکرم کو چاند کے جنوبی قطب کے محفوظ علاقے میں کامیابی کے ساتھ اتارا۔ مودی نے جوہانسبرگ سے اس تاریخی لمحے کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا تھا اور ویڈیو کانفرنسنگ ٹیم سے بھی خطاب کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی چندریان 3 مشن کی کامیابی پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی ٹیم کو مبارکباد دینے کے لیے ہفتہ کی صبح بنگلورو میں ہوں گے۔ مودی ISRO ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (ISTRAC) میں ایک گھنٹہ قیام کریں گے اور ISRO کے سائنسدانوں سے ملاقات کریں گے۔ بدھ کی شام جب چندریان-3 مشن کا لینڈر ماڈیول کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اترا تو مودی جوہانسبرگ میں تھے۔
یواین آئی۔