ETV Bharat / state

Modi Will Visit Japan: وزیراعظم مودی کواڈ میٹنگ میں شرکت کیلئے 23، 24 مئی کو جاپان جائیں گے

author img

By

Published : May 21, 2022, 11:00 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی 23 اور 24 مئی کو جاپان کی راجدھانی ٹوکیو جائیں گے۔ مودی کا یہ دورہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا Fumio Kishida کی دعوت پر مسٹر مودی جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ کواڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے

PM Modi to fly to Japan for Quad summit next week

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کے چہار فریقی اتحاد (کواڈ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 23 اور 24 مئی کو جاپان کی راجدھانی ٹوکیو جائیں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا Foreign Secretary Venu Mohan Quatra نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر مسٹر مودی جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ کواڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے، ان کے ساتھ امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم کشیدا اور ول آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔

مسٹر کواترا نے بتایا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی جاپان کے کاروباری لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی ہندوستانی کمیونٹی کے استقبالیہ پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی 24 مئی کو امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ مسٹر بائیڈن کی قیادت میں ہند - امریکہ ، کثیر جہتی تعلقات نے زیادہ رفتار، گہرائی اور تنوع حاصل کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سلامتی، توانائی، موسمیاتی تبدیلی کے وسائل کے اشتراک جیسے موضوعات پر بات چیت کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:

ایک سوال کے جواب میں مسٹر کواترا نے کہا کہ آسٹریلیا میں انتخابات ہو ئے ہیں۔ کواڈ سمٹ کے ذریعے آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا اور توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی ٹوکیو میں آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان-آسٹریلیا کی مجموعی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.