نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شیام جی کرشنا ورما کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں یاد کیا اور کہا کہ ورما ایک عظیم مجاہد آزادی تھے۔ ورما کی ستھیوں کو وسرجن کرنے کے موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی استھیاں گزشتہ 73 برسوں سے انتظار کررہی تھیں، آج یہ خواب پورا ہو گیا ہے۔ مسٹر ورما کو بھولا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 1930 سے 2003 تک ان کی استھیاں انتظار کرتی رہیں۔ ورما 4 اکتوبر 1857 کو مانڈوی میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 1930 میں سوئٹزرلینڈ میں ہوا۔ Modi Pay Tribute to Shyamji Verma
-
Tributes to the brave Shyamji Krishna Varma on his Jayanti. This fearless son of Maa Bharti devoted his life to freeing India and furthering a spirit of pride among our people. Sharing a speech of mine in which I’ve spoken of his greatness. https://t.co/qEpmCbvopj
— Narendra Modi (@narendramodi) October 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Tributes to the brave Shyamji Krishna Varma on his Jayanti. This fearless son of Maa Bharti devoted his life to freeing India and furthering a spirit of pride among our people. Sharing a speech of mine in which I’ve spoken of his greatness. https://t.co/qEpmCbvopj
— Narendra Modi (@narendramodi) October 4, 2022Tributes to the brave Shyamji Krishna Varma on his Jayanti. This fearless son of Maa Bharti devoted his life to freeing India and furthering a spirit of pride among our people. Sharing a speech of mine in which I’ve spoken of his greatness. https://t.co/qEpmCbvopj
— Narendra Modi (@narendramodi) October 4, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ وشنو بھائی پانڈیا، منگل بھانوشالی اور ہرجی بھائی نے بیرون ملک سے ان کی استھیاں لانے کے کام میں کئی برسوں تک مسلسل کوششیں کیں جس کے نتیجے میں ان کی استھیاں کو ملک لایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ورما کی روح جہاں کہیں بھی ہو، انہوں نے محسوس کیا ہوگا کہ آج بھی ملک کے کسی کونے میں ان کی عزت کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ورما جی ایک عالم تھے اور کچھ بھی بن سکتے تھے، لیکن انہوں نے ملک کی آزادی کا خواب دیکھا۔ گجرات کے کچھ کے مانڈوی میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے مسٹر ورما کی پیدائش 1857 کی جنگ کے دوران ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس تیرتھ پر طلباء آئیں گے تو میں گائیڈ سے کہوں گا کہ وہ انہیں شیام جی کی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: Gandhi Jayanti صدر اور وزیراعظم سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
مودی نے کہا کہ شیام جی کی شخصیت اتنی بڑی تھی کہ سوامی وویکاناد، دیانند سرسوتی جیسے لوگ ان سے ملتے تھے، وہ لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کو بہت عزیز تھے اور وہ اپنے پاس آنے والے نوجوانوں کو شیام جی کے پاس بھیجتے تھے، ایسے شخص کو اس ملک نے بھلا دگیا ہے۔ شاید میرے لیے کچھ نیکیاں چھوڑ گئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے کچھ اہداف چھوڑکر جائیں۔
یو این آئی