ETV Bharat / state

Azadi Ka Amrit Mahotsav: آزادی کا امرت مہوتسو پر وزیر اعظم کی صدارت میں میٹنگ - Prime Minister addresses 2nd meeting of National Committee on Azadi ka Amrit Mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو پر تشکیل دی گئی قومی کمیٹی کی بدھ کی رات وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں میٹنگ National Committee Meeting on Azadi Ka Amrit Mahotsav منعقد ہوئی جس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آزادی کا امرت مہوتسو پر نتیجہ خیز گفتگو کی: مودی

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 2:49 PM IST

نئی دہلی: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو Azadi Ka Amrit Mahotsav پر تشکیل دی گئی قومی کمیٹی کی بدھ کی رات وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں میٹنگ Modi Chair Meeting ہوئی، جس میں اس تقریب کو منائے جانے کے تعلق سے تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

مودی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا، ''آزادی کا امرت مہوتسو پر تشکیل قومی کمیٹی کی میٹنگ میں کل حصہ لیا۔ ملک کی ترقی کے سفر میں اس اہم سنگ میل کو منانے کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو کی اور اپنے عظیم آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ قومی کمیٹی کی دوسری میٹنگ بدھ کی شب ہوئی جس میں لوک سبھا کے اسپیکر، گورنرز، مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ، سیاسی قائدین، عہدیداروں، میڈیا پرسنز، روحانی پیشوا، فنکاروں، فلمی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ اہم لوگوں سے حصہ لیا۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'آزادی کا امرت مہوتسو Azadi Ka Amrit Mahotsav ایک ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب پوری دنیا کورونا وبا کے بحران کا سامنا کر رہی ہے اور ہم بھی اس سے استثنیٰ نہیں ہیں۔ اس بحران نے ہمیں نیا سبق سکھایا ہے اور اس کی وجہ سے موجودہ نظام میں تبدیلی سے کووڈ کے بعد کے دور میں نیا عالمی نظام ابھر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس نئے نظام میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرتے ہوئے اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ تیسری صدی ایشیا کی صدی ہے، اس لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم ایشیا میں بھارت کی مضبوط حیثیت بنانے کی سمت میں کام کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سال 2047 کے لیے اپنے اہداف کا تعین کریں جب ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے۔

مودی نے کہا کہ اس وقت ملک کی باگ ڈور موجودہ نسل سنبھالے گی اور قوم کی تقدیر بھی ان کے ہاتھ میں ہوگی۔ اس لیے یہ طے کرنا ضروری ہے کہ ہم انہیں کیا بتائیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی تعمیر میں بڑا حصہ ڈال سکیں۔ میٹنگ میں کلچر سکریٹری گووند موہن نے آزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔ کمیٹی کی پہلی میٹنگ 8 مارچ کو ہوئی جس کے بعد وزیر اعظم نے 12 مارچ کو 'آزادی کا امرت مہوتسو' Azadi Ka Amrit Mahotsav شروع کیا۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.