صدر رام ناتھ كووند نے ٹوئٹ کرکے کہا 'مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان، فلپائن کے ساتھ مشترکہ عوامی فلاح اور لوگوں کو زندگی دینے والے منصوبوں کی توسیع کے کام میں مصروف عمل ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'انڈین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ فلپائن کے طبی اداروں کے ساتھ مل کر اس طرح کے ٹرانسپلانٹ میں کامیابی کی شرح اور اخراجات کو کم کرنے کا کام کر رہے ہیں'۔
قابل غور ہے کہ صدر كووند 17 سے 21 اکتوبر تک فلپائن کے دورہ پر ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہورہا ہے۔