وزیراعظم نریندر مودی نے شیلا دکشت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دہلی کی ترقی کے لیے انہوں نے غیر معمولی کام کیا ہے”۔
بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ ”وہ دہلی کی سینئر سیاسی رہنما تھیں۔ ان کے دور اقتدار میں دارالحکومت دہلی میں غیر معمولی تبدیلی کا دور تھا، بے پناہ کام ہوئے، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا”۔