نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بجلی کے شعبے میں آپریٹنگ کارکردگی بڑھانے کی ضرورت بتاتے ہوئے صارفین کے اطمینان کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دینے کو کہا ہے۔
مودی نے ایک اجلاس میں بجلی کی وزارت اور جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے کام کاج کا جائزہ لینے کے دوران یہ بات کہی۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے کی اہم مسائل کے حل کے لئے مختلف پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں نظر ثانی ٹیرف پالیسی اور بجلی (ترمیمی) بل 2020 شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے بجلی کے شعبے کی آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کو یقینی بناتے ہوئے صارفین کے اطمینان میں اضافہ کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سیکٹر، خاص طور پر بجلی کی ترسیل کے شعبے میں جو مسائل ہیں وہ سب کے سب علاقوں اور ریاستوں میں ایک جیسے نہیں ہیں۔ لہذا وزارت کو تمام ریاستوں کے لئے ٹھیک ایک جیسا ہی حل تلاش کرنے کے بجائے ہر ریاست کو بہتر کارکردگی کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست پر مرکوز مخصوص حل پیش کرنے چاہئے۔
مودی نے بجلی وزارت کو یہ یقینی بنانے کے لئے مشورہ دیا کہ بجلی کی تقسیم کمپنیاں (ڈسکام) وقت وقت پر اپنی کارکردگی کے پیرا میٹرز کو شائع کرے، تاکہ لوگوں کو یہ پتہ چل سکے کہ ان کی ڈسکام کا مظاہرہ برابر کی کمپنیوں کے مقابلے میں کیسا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی خاص زور دیا کہ بجلی کے شعبے میں آلات کا استعمال ’میک ان انڈیا‘ کے مطابق ہونا چاہئے۔
جدید اور قابل تجدید توانائی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سولر واٹر پمپ سے لے کرغیر مرکوز شمسی ذخیرہ تک زرعی شعبے کی مکمل سپلائی چین کے لئے مجموعی طور پر نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے روف ٹاپ سولر کے لئے بھی جدید ماڈل پر خصوصی زور دیا اور اس کے ساتھ ہی یہ خواہش ظاہر کی کہ ہر ریاست میں کم از کم ایک شہر (یا تو دارالحکومت یا کوئی مشہور سیاحتی مقام) ایسا ہو، جو روف ٹاپ شمسی توانائی کی پیداوار کے ذریعے مکمل طور پر شمسی شہر ہو۔ اجلاس کے دوران بھارت میں انگوٹ، ویفر، سیل اور ماڈیول کی تعمیر کے دوستانہ ماحول تیار کرنے پر بھی خصوصی زور دیا گیا، جس میں مختلف طرح کے دیگر فوائد فراہم کرنے کے علاوہ روزگار میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم نے ’کاربن مفت لداخ‘ کی منصوبہ بندی کو تیز کرنے کی توجہ مرکوز کی ور ساتھ ہی شمسی اور ہوا توانائی کا استعمال کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی پر خصوصی زور دیا۔