ETV Bharat / state

Naye Purane Chirag Program: اردو اکادمی دہلی کے پروگرام نئے پرانے چراغ کا بائیس جولائی سے آغاز - دہلی نیوز

اردو کے فروغ کے لیے اردو اکادمی ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے اور اب کورونا کے بعد حالات معمول پر آتے ہی اکادمی کی سرگرمیاں اپنے عروج کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں اکادمی مقبول عام پروگرام 'نئے پرانے چراغ' کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ Most Popular Program Naye Purane Chirag Starts From 22nd July In Delhi

Naye Purane Chirag Program In Delhi
اردو اکادمی دہلی کا مقبول ترین پروگرام نئے پرانے چراغ کا 22 جولائی سے آغاز
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 7:36 PM IST

دہلی: اردو اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے شعرا اور تخلیق کار جنہوں نے اس سے قبل اس پروگرام میں شرکت نہیں کی ہے اپنا نام اردو اکادمی، دہلی کے دفتر میں 5جولائی تک اندراج کراسکتے ہیں تاکہ آگے کی کارروائی میں ان کے نام کا اندراج ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے منعقد ہونے والا دہلی کے بزرگ اور جواں عمر قلمکاروں کا مقبول ترین پانچ روزہ ادبی اجتماع 'نئے پرانے چراغ' 22 جولائی تا 26 جولائی 2022ء اکادمی کے ' قمر رئیس سلور جوبلی آڈیٹوریم' میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی اجلاس 22جولائی2022ء بروز جمعہ شام پانچ بجے منعقد ہوگا۔

اس پروگرام میں 22 تا26 جولائی ساڑھے چھ بجے روزانہ 'محفل شعر وسخن' منعقد ہوگی جس میں دہلی کے بزرگ و جواں عمر شعرا اپنا کلام پیش کریں گے۔23 تا 26 جولائی کو صبح دس بجے تا دو بجے روزانہ 'تحقیقی وتنقیدی اجلاس' منعقد ہوگا جس میں دہلی کی تینوں یونیورسٹیوں کے ریسرچ اسکالرز منتخب موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی مقالے پیش کریں گے اور 23 تا 26 جولائی کو دوپہر ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے تک روزانہ 'تخلیقی اجلاس' منعقد ہوگا جس میں دہلی کے بزرگ و جواں عمر تخلیق کار افسانہ، انشائیہ، خاکہ وغیرہ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں تقریباً سواچار سو ریسرچ اسکالرز، تخلیق کار اور شعرا اپنے مقالے اور تخلیقات سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Urdu Academy: دہلی اردو اکیڈمی میں خالی پڑی تیس آسامیوں پر تقرری کیوں نہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.