پرکاش جاوڈیکر نے 'فیس بک لائیو' کے ذریعہ آلودگی کے مسئلے پر عام لوگوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "سماج کے ہر ایک فرد کو آلودگی کی فکر کرنی چاہئے اور اسے کم کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ یہ کسی ایک شہر، گاؤں یا ریاست کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ آلودگی ایک دن میں ختم ہونے والی چیز نہیں ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ہر محاذ پر کام کرنا ہوگا"۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی سطح پر آلودگی کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں، لیکن یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ عام لوگ بھی اپنی سطح پر میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی گاڑیاں اچھی حالت میں رکھنا چاہئے۔ مختصر فاصلے تک جانے کے لیے گاڑیوں کا استعمال نہ کریں اور پیٹرول یا ڈیزل کی گاڑیوں کے بجائے بجلی کی گاڑیاں خریدیں۔