الیکشن کمیشن نے جمعرات کو وزارت قانون کے ایک نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخابی اخراجات 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 95 لاکھ روپے اور اسمبلی انتخابات کے لیے 28 لاکھ روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کر دی ہے۔ EC Hike expenditure limit for candidates
حکومت کا یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ کی گئی سفارش پر مبنی ہے۔ اب بڑی ریاستوں کے لیے لوک سبھا انتخابات اخراجات 90 لاکھ روپے اور چھوٹی ریاستوں کے لیے 75 لاکھ روپے ہے۔ پہلے بڑی ریاستوں کے لیے 70 لاکھ روپے اور چھوٹی ریاستوں کے لیے 54 لاکھ روپے تھی۔ Big decision of election commission
اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کے لیے انتخابی اخراجات کی حد بڑی ریاستوں کے لیے 28 لاکھ روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ چھوٹی ریاستوں میں امیدوار اب 20 لاکھ روپے کے بجائے زیادہ سے زیادہ 28 لاکھ روپے خرچ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Uttar Pradesh Assembly Election Guidelines: اسمبلی انتخاب کی گائیڈ لائن جلد جاری ہوگی
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 'اخراجات کی نئی حد آئندہ تمام انتخابات میں ہوگا۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے امیدوار اب زیادہ پیسے خرچ کر سکتے ہیں۔ پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں اور الیکشن کمیشن آئندہ چند دنوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔