دہلی میں پارٹی کارکنان کانگریس کی حالت پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ کانگریس رہنما جگدیش شرما نے ریاستی قیادت پر انتخابات میں ہار کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات سے بھی پارٹی نے سبق نہیں سیکھا تھا جبکہ اس انتخاب میں بھی وہ ناکام رہی۔
شرما نے پارٹی اعلیٰ قیادت سے اپیل کی ہے کہ ریاستی قیادت کو برخواست کرکے نئے چہروں کو سامنے لائیں اور ان کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے راہول گاندھی کو بھی پارٹی کی سرگرمیوں میں زور و شور سے حصہ لینےکا بھی مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو شاندار کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی نے گذشتہ اسمبلی انتخابات سے اچھا مظاہر کیا ہے لیکن گذشتہ انتخابات میں بھی کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی اور اس بار بھی کانگریس کو بری طرح شکست ہوئی ہے۔