نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے تھانہ شاستری نگر پارک عاقے میں پولیس نے دو کانسٹیبلوں کو لائن حاضر کیا ہے، دونوں کانسٹیبل غیر قانونی کچی مکان کی تعمیر کی اطلاعات پر آج شاستری نگر پہنچے تھے ، لیکن باہمی تفتیش کے بعد پولیس نے کچی آبادی میں مقیم خواتین پر لاٹھی چارج کردیا، اس واقعے میں خواتین اور پولیس کانسٹیبل سنجیو کو شدید چوٹیں آئیں ہے۔
معلومات کے مطابق، پولیس کو گزشتہ رات ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شاستری نگر پارک علاقے میں بہاری عمارت کے قریب غیر قانونی کچی مکان کی تعمیر کی جا ری ہے،اطلاعات کے بعد کانسٹیبل سنجیو ،جے چند موقع پر پہنچے اور غیرقانونی تعمیرات روکنے کا کہا۔ لیکن موقع پر موجود منی دیوی اور ان کی بیٹی سونی نے پولیس کی ایک نہ سنی ۔ جس کے سبب دونوں فریقوں کے مابین مستقل بحث ہوتی رہی۔
معاملے کو بڑھتے دیکھ پولیس نے مننی دیوی اور اس کی بیٹی پر لاٹھی چارج کر دیا دریں اثنا دونوں طرف سے چلے لاٹھی اور ڈنڈے میں منی دیوی ، بیٹی سونی اور کانسٹیبل سنجیو شدید زخمی ہوگئے۔ اس دوران موقع پر موجود تھانہ ستیہ پال نے دیگر پولیس فورس کو طلب کیا اور تمام زخمیوں کو علاج کے لئے جی ٹی بی اسپتال میں ڈاخل کرایا۔ اس پورے معاملے میں علاقے کے ڈی سی پی نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل سنجیو اور جے چند کو لائن حاضر کیا ہے۔
اس تعلق سے متاثرہ منی دیوی نے بتایا کہ ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے سبب پورا کنبہ گھر پر موجود ہے ۔ کچی مکان میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ عارضی طور پر مکان کی تعمیری کر رہی تھی تبھی پولیس موقع پر پہنی اور لاٹھی چارج کر دیا۔
فی الحال ، ڈی سی پی نے اس معاملے کی تفتیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔