ETV Bharat / state

عام لوگوں میں نہیں، جرائم پیشوں میں ہونی چاہئے پولیس کی دہشت: اے ڈی جی - محسوس

گورکھپور زون کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) داوا شیرپا نے کہا ہے کہ پولیس کا خوف عام عوام میں نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد میں ہونی چاہئے۔ عام عوام سے دوستانہ سلوک کر کے ان کا اعتماد جیتا جا سکتا ہے۔

عام عوام میں نہیں،جرائم پیشہ افراد میں ہونی چاہئے پولیس کی دہشت:اے ڈی جی

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 8:17 PM IST

شیرپا نے جمعرات کو اترپردیش کے ضلع دیوریا میں کرائم میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ عام عوام سے دوستانہ سلوک کرکے ان کا اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ دیوریا پولیس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم پر کنٹرول ہو ہے۔ یہاں کی پولیس ایک تجربہ کار پولیس کپتان کی قیادت میں اچھا کام کررہی ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے اپنی بات چیت میں کہا کہ قانون سب کے لئے ہے۔ قانون سے ہی پولیس کو طاقت ملتی ہے۔اس کا بہتر استعمال ہونا چاہئے۔

پولیس کا کام عوام کو نہیں بلکہ مجرمین کو ڈرانا ہے۔ عام عوام کے ساتھ پولیس کا ایسا دوستانہ سلوک ہو جس سے اسے نقصان نہ پہنچے۔

مسٹر شیر پا نے کہا کہ پولیس کو عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔ جرائم پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا اور محسوس کرنا ہوگا کہ پولیس عوا م کی دوست ہے تو جرائم پیشہ افراد کے لئے ان کی دشمن۔

عوام کا اعتماد حاصل کر کے جرائم اور جرائم پیشہ افراد پر لگا م لگایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.