جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چیف پراکٹر وسیم احمد خان نے کہا کہ 'پولیس کو یونیورسٹی میں داخل ہونے کی بالکل بھی اجازت نہیں دی گئی تھی اس کے باوجود پولیس یونیورسٹی میں زبردستی داخل ہوئی اور طلبا کے ساتھ مار پیٹ کی۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'پولیس نے ہمارے اسٹاف کی بھی پٹائی کی۔'
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ کے طلبا کے احتجاج کرنے کی وجہ سے یونیورسٹی کو چھ جنوری تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔