ETV Bharat / state

پولیس کی فری کورونا ٹییسٹ بیداری مہم - جنوبی دہلی

جنوبی دہلی کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کورونا کے بارے میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ تو وہیں لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ ماسک پہن کرہی گھر سے باہر نکلیں۔

پولیس کی جانب سے فری کورونا ٹییسٹ کے بارے میں بیداری مہم

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 8:44 AM IST

دارالحکومت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ اس کے لئے دہلی پولیس لوگوں کو آگاہ کررہی ہے۔ تاکہ لوگ اپنے قریب ترین صحت مرکز میں کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

دہلی پولیس کی جانب سے دہلی کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا جارہا ہے۔

جنوبی دہلی کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ آپ ماسک پہن کر ہی باہر نکلیں، ساتھ ہی سینیٹائزر استعمال کریں اور سماجی دوری پر عمل کریں۔ نیز اگر کسی شخص کو کھانسی، نزلہ ، بخار یا کورونا کی علامات ہیں تو وہ فوراً اپنے قریبی صحت مرکز میں جاکر جانچ کرائیں، جو بالکل مفت ہے۔

دہلی حکومت کے ذریعہ کروائے گئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مفت ہیں۔ لوگوں کو مختلف علاقوں میں یہ ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں کورونا کے معاملے سوالاکھ سے متجاوز

دارالحکومت میں مسلسل کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان لوگوں کو بیدار کرنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ تاکہ لوگ اس بیماری سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس سے لڑیں۔ نیز لوگوں کو بغیر کسی خوف کے اپنے قریبی صحت مرکز جاکر کورونا کی جانچ کرائیں اور اس بیماری کو پھیلنے سے روکیں۔ نیز دہلی پولیس کی جانب سے لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.