نئی دہلی: مشہور و معروف سیاسی تجزیہ نگار، علمی و سماجی شخصیت اور شاعر الیاس ملک کے شعری مجموعہ 'درخشاں' کے دوسرے شاندار اور اضافہ شدہ ایڈیشن کا اجرا عمل میں آیا۔ اس مرتبہ انتہائی خاموشی کے ساتھ اس کتاب کا اجرا مشہور و معروف اداکار، سیاسی، سماجی اور علمی شخصیت کے مالک راج ببر نے اپنے دست مبارک سے اپنی رہائش گاہ پر کیا۔Launch of Book Darakhshan
اس موقع پر انھوں اپنے دوست سیاسی تجزیہ نگار اور شاعر الیاس ملک کو نہ صرف مبارک باد پیش کی بلکہ ان کے اس کارنامہ کے لیے حوصلہ افزائی کی نیز امید ظاہر کی ہے کہ اس شعری مجموعہ سے زندگی کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ شاعری وہ فن ہے کہ جس کے ذریعہ بڑی سے بڑی بات مختصر انداز میں کہہ دی جاتی اور اس انداز سے کہہ دی جاتی ہے کہ کسی کو گراں بھی نہیں گزرتا اور کئی بار اصلاح بھی ہو جاتی ہے۔
یہ کتاب دور حاضر کے معاشرے کی بھی اصلاح کرنے کا کام کرے گی۔ انھوں کہا کہ اس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہئے تاکہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔راج ببر نے کہا کہ الیاس ملک کی زندگی کے تجربات ، ان کی پوری شخصیت اور زندگی کا مشن اس مجموعہ میں شاعری کی شکل میں اتر آیا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں وہ اسی طرح ملک اور معاشرے کی خدمت کرتے رہیں۔
اس موقع پر الیاس ملک نے سب سے پہلے راج ببر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جو محبت الیاس ملک کے تئیں ظاہر کی گئی ہے در اصل یہ اردو سے محبت کا نتیجہ ہے۔ راج ببر جیسی شخصیت اب انگلیوں پر بھی شمار کرنے کے لیے نہیں باقی۔ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے پہلے ایڈیشن کو عزت بخشی اور میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے شعری مجموعہ کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت کے لیے مجھے آمادہ کیا ورنہ مجھ جیسا شخص کبھی اس کام کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا پاتا۔ مجھے امید ہے کہ پہلے ایڈیشن کی طرح یہ دوسرا ایڈیشن بھی پسند کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Launch of Book Shaur-E-Sukhan: عزیز حمزہ پوری کے شعری مجموعہ 'شعور سخن' کا رسم اجرا
یو این آئی