وزیراعظم نریندر مودی نے رواں ماہ کی 26 تاریخ کو نشر ہونے والے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے لئے عوام سے مشورے مانگے ہیں۔
آکاش وانی، وزیر اعظم مودی کا یہ پروگرام نشر کرتا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'رواں ماہ میں 'من کی بات' پروگرام 26 اپریل کو نشر کیا جائے گا اور اس کے لئے مشورے اس نمبر 1800117800 پر ڈائل کر کے ریکارڈ کرائے جا سکتے ہیں یا مائی جی او وی یا نمو ایپ پر لکھ کر بھیجے جا سکتے ہیں۔'
وزیراعظم، حاصل ہونے والے مشوروں کو اپنے خطاب میں شامل کرتے ہیں اور ان کا یہ پروگرام موجودہ حالات کے موضوعات پر مبنی ہوتا ہے۔