ETV Bharat / state

Kejriwal On Modi Govt مودی غیر بی جے پی ریاستی حکومتوں کو گرانے کے لیے سی بی آئی-ای ڈی کا استعمال کر رہے ہیں، کیجریوال - وزیر اعلی اروند کیجریوال

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مودی حکومت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا کام کرنے کا انداز ایسا ہو گیا ہے کہ اگر ملک میں کسی بھی ریاست میں غیر بی جے پی حکومت ہے تو وہ اس حکومت کو کام کرنے نہیں دیں گے، جو کہ کافی خطرناک ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 9:28 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی حکومتوں کو گرانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا استعمال کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی کیجریوال نے نامہ نگاروں سے کہا ’’فی الحال وزیر اعظم کا کام کرنے کا انداز ایسا ہو گیا ہے کہ اگر ملک کی کسی بھی ریاست میں بی جے پی کے علاوہ کسی اور پارٹی کی حکومت ہے تو وہ اس حکومت کو کام کرنے نہیں دیں گے۔ یہ بہت خطرناک ہے. ہم انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر لڑتے ہیں لیکن جب انتخابات کے بعد کسی ریاست میں حکومت بن جاتی ہے تو پھر وزیر اعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس حکومت کو مکمل سپورٹ کریں، اس کے ساتھ کھڑے ہوں اور اچھے کام کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔ اس کے برعکس ہمارے ملک کے وزیر اعظم نے ٹھان لی ہے کہ اگر وہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے اور کسی دوسری پارٹی کی حکومت بناتے ہیں تو وہ کسی بھی حالت میں اس حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم ایک کام یہ بھی کرتے ہیں کہ اگر بی جے پی کے علاوہ کسی اور کی حکومت بنتی ہے تو وہ ای ڈی-سی بی آئی کو اس کے سارے لیڈروں پر چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ انہیں گرفتار کرلیتے ہیں، مختلف طریقوں سے ان پر تشدد کرتے ہیں، انہیں ہراساں کرتے ہیں اور ان کی پارٹی کو توڑ کر حکومت گرا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم سی بی آئی -ای ڈی کو چھوڑ کر لیڈروں کو ڈراتے ہیں اور اگر وہ لیڈر بی جے پی میں شامل ہو جاتے ہیں تو ان کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں۔ ہیمنت وشوا شرما پر پہلے بھی سی بی آئی اور ای ڈی کے کئی کیس تھے۔ وہ شاردا اسکینڈل میں پھنسے تھے اور بی جے پی میں شامل ہوتے ہی ان کے تمام معاملات ختم ہوگئے تھے۔ ہیمنت وشوا شرما پہلے یا تو بے قصور تھے، یا وہ مجرم تھے، لیکن جب وہ بی جے پی میں شامل ہوئے تو ان کے سارے کیس ختم ہوگئے۔ اسی طرح کا معاملہ شوبھیندو ادھیکاری، مکل رائے اور نارائن رانے کا ہے۔ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی سے کئی ایم ایل ایز کو توڑ ا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ ان میں سے کئی ایم ایل اے سی بی آئی اور ای ڈی کے مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔ جیسے ہی ان ایم ایل اے نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی، ان کے تمام معاملات کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا۔ اسی لیےسی بی آئی -ای ڈی کا استعمال بدعنوانی کے خلاف نہیں، بلکہ منتخب حکومتوں کو گرانے اور اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منیش سسودیا اور ستیندر جین کو دہلی کے اندر گرفتار کر لیا۔ شروع میں انہوں نے بہت سے لوگوں کو منیش سسودیا اور ستیندر جین کے پاس بھیجا اور انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا 'سی بی آئی -ای ڈی کے علاوہ گورنر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے بات کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اسمبلی سے 20 سے زیادہ بل پاس ہوچکے ہیں، لیکن گورنر ان پر دستخط نہیں کررہے ہیں۔ اسی طرح تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے۔ چندر شیکھر راؤ نے کل سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا کہ گورنر ان کے بہت سارے بل لے کر بیٹھے ہیں اور ان پر دستخط نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپل سبل نے پورے ملک میں’انصاف کے سپاہی‘ کے نام سے مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے ذریعے وہ ملک کے مختلف حصوں کے لوگوں کے مختلف طبقات کو جوڑنا چاہتے ہیں۔کیجریوال نے ملک بھر کے وکلاء اور عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا 'یہ سبل کا بہت اچھا قدم ہے، ان کے ساتھ جریں۔ ملک کے اندر جہاں بھی کسی کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی ہو رہی ہو، اس میں انصاف کے حصول کی پوری کوشش کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: Opposition Leaders Write to PM Modi مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر نو اپوزیشن لیڈروں کا پی ایم مودی کو خط

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.