ETV Bharat / state

PM Modi US Visit وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے پر روانہ

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 9:32 AM IST

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی 21 سے 24 جون تک امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اپنی روانگی سے قبل خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے ایک خصوصی بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کے سفر کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ PM Modi in us

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے پر روانہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج سے دو ممالک امریکہ اور مصر کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی امریکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پی ایم مودی مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر عرب جمہوریہ مصر کے سرکاری دورے کے لیے قاہرہ بھی جائیں گے۔

  • #WATCH | Prime Minister Narendra Modi leaves from Delhi for his first official State visit to the United States.

    He will attend Yoga Day celebrations at the UN HQ in New York and hold talks with US President Joe Biden & address to the Joint Session of the US Congress in… pic.twitter.com/y6avSoPpkd

    — ANI (@ANI) June 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے سفر پر روانہ ہونے سے قبل ٹویٹ بھی کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ امریکہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ نیویارک سٹی اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ان پروگراموں میں یوگا ڈے کی تقریبات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جگناتھ یاترا کے لیے تمام ہم وطنوں کو بھی مبارکباد دی۔ اس سے قبل پی ایم مودی نے وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدور براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ تاہم وہ ملاقاتیں سرکاری دورے نہیں تھیں۔ گزشتہ نو سال کے دوران پی ایم مودی کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا اور بھارت سے امریکہ کا یہ صرف تیسرا سرکاری دورہ ہوگا۔ صدر رادھا کرشنن نے 1963 میں بھارت سے امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا اور اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 2009 میں دوسرے سرکاری دورے پر گئے تھے۔

Leaving for USA, where I will attend programmes in New York City and Washington DC. These programmes include Yoga Day celebrations at the @UN HQ, talks with @POTUS @JoeBiden, address to the Joint Session of the US Congress and more. https://t.co/gRlFeZKNXR

— Narendra Modi (@narendramodi) June 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ PM Modi to Visit Al Hakim Mosque دورہ مصر کے دوران وزیراعظم مودی الحکیم مسجد کا دورہ کریں گے

وزارت خارجہ کی ریلیز کے مطابق پی ایم مودی 21 جون کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم واشنگٹن ڈی سی جائیں گے جہاں 22 جون کو وائٹ ہاؤس میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا جائے گا۔ یہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے۔ ریلیز کے مطابق بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن اسی شام وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ دیں گی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج سے دو ممالک امریکہ اور مصر کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی امریکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پی ایم مودی مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر عرب جمہوریہ مصر کے سرکاری دورے کے لیے قاہرہ بھی جائیں گے۔

  • #WATCH | Prime Minister Narendra Modi leaves from Delhi for his first official State visit to the United States.

    He will attend Yoga Day celebrations at the UN HQ in New York and hold talks with US President Joe Biden & address to the Joint Session of the US Congress in… pic.twitter.com/y6avSoPpkd

    — ANI (@ANI) June 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے سفر پر روانہ ہونے سے قبل ٹویٹ بھی کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ امریکہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ نیویارک سٹی اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ان پروگراموں میں یوگا ڈے کی تقریبات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جگناتھ یاترا کے لیے تمام ہم وطنوں کو بھی مبارکباد دی۔ اس سے قبل پی ایم مودی نے وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدور براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ تاہم وہ ملاقاتیں سرکاری دورے نہیں تھیں۔ گزشتہ نو سال کے دوران پی ایم مودی کا امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا اور بھارت سے امریکہ کا یہ صرف تیسرا سرکاری دورہ ہوگا۔ صدر رادھا کرشنن نے 1963 میں بھارت سے امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا اور اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 2009 میں دوسرے سرکاری دورے پر گئے تھے۔

  • Leaving for USA, where I will attend programmes in New York City and Washington DC. These programmes include Yoga Day celebrations at the @UN HQ, talks with @POTUS @JoeBiden, address to the Joint Session of the US Congress and more. https://t.co/gRlFeZKNXR

    — Narendra Modi (@narendramodi) June 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ PM Modi to Visit Al Hakim Mosque دورہ مصر کے دوران وزیراعظم مودی الحکیم مسجد کا دورہ کریں گے

وزارت خارجہ کی ریلیز کے مطابق پی ایم مودی 21 جون کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم واشنگٹن ڈی سی جائیں گے جہاں 22 جون کو وائٹ ہاؤس میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا جائے گا۔ یہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے۔ ریلیز کے مطابق بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن اسی شام وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ دیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.