سری لنکا، بھارت کے تعاون کے ساتھ دیہی علاقوں میں رہائشی پروجیکٹز کی توسیع کریں گا۔
دونوں ممالک نے دہشت گردی سے نمٹنے میں تعاون میں اضافہ کرنے، سری لنکا میں تملوں کو برابری، انصاف، امن اور وقار کا حق دلانے اور بھارتی ماہی گیروں سے متعلق معاملات پر ہمدردی کے ساتھ غور کرنے سے اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پکسے کے درمیان حیدرآباد ہاوس میں وفد کی سطح پر ہوئی میٹنگ میں اس پر اتفاق رائے ہوا۔
راجا پکسے بھارت کے چار روزہ دورے پر کل یہاں پہنچے تھے۔وہ اتوار کو وارنسی میں کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا کریں گے اور سارناتھ جائیں گے۔
پیر کو بودھ گیا ہوتے ہوئے شام کو تروپتی پہنچیں گے اور منگل کو وینکٹیشور میں درشن کے بعد کولمبو لوٹ جائیں گے۔
میٹنگ کے بعد اپنے پریس بیان میں مودی نے کہا کہ ان کی وزیر اعظم راجا پکشے کے ساتھ باہمی تعلقات کے مختلف پہلووں اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی۔ دہشت گردی ہمارے خطے میں ایک بہت بڑ اخطرہ ہے۔
انہوں نے کولمبو میں ایسٹر کے دن ہوئے دہشت گردانہ حملہ کو انسانیت پر حملہ بتاتے ہوئے کہا 'ہم دونوں ملکوں نے اس مسئلے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ آج کی ہماری بات چیت میں ہم نے دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم دونوں ملکوں کی ایجنسیوں کے درمیان رابطہ اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی عہد بند ہیں'۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی بات چیت میں ہم نے سری لنکا میں مشترکہ اقتصادی منصوبوں، تجارتی اور سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی رابطہ بڑھانے‘ سیاحت کو فروغ دینے اور کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانے پر بھی بات چیت کی۔
مزید پڑھیں: ایکزٹ پولس: عام آدمی پارٹی نے دہلی کو فتح کرلیا
انہوں نے کہا کہ چینئی اور جافنا کے درمیان حال ہی میں براہ راست فلائٹ کا آغاز اس سمت میں ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ اس علاقے کے اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے بھی سود مند ہوگا۔ اس پرواز کے سلسلے میں حوصلہ افزا ردعمل سامنے آئے ہیں۔ یہ ہمارے لیے خوشی کا موضوع ہے۔