نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi آج وارانسی میں منعقدہ اکھل بھارتیہ مہاپور کانفرنس All India Mayors Conference Today کا افتتاح کریں گے اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے یہ اطلاع دی۔
کانفرنس کا تھیم نیو اربن انڈیا New Urban India ہے اور اس کانفرنس All India Mayors Conference میں مختلف ریاستوں کے مہاپور شرکت کریں گے۔ پی ایم او نے بتایا کہ شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا وزیر اعظم کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے، اس کے پیش نظر سہولیات کی کمی جیسے مسائل کو دور کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کئی اسکیمیز شروع کیے گئے۔
مزید پڑھیں:
ایک بیان میں پی ایم او نے کہا کہ اس کڑی میں اتر پردیش پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس کا نتیجہ وہاں کے شہری علاقے میں بڑے پیمانے پر دیکھا جارہا ہے۔ پی ایم او کے مطابق مرکزی حکومت اور اتر پردیش حکومت کی کامیابیوں اور ترقیاتیاتی کاموں منظرعام پر لانے کے لیے ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے۔ جس کا افتتاح 17 دسمبر ہوگا اور پھر 18 اور 19 دسمبر کو اسے عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔