ETV Bharat / state

PM Modi Speech: وزیراعظم آج تعلیمی برادری سے خطاب کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی 29 جولائی 2021 کو ملک بھر کے تعلیم اور ہنرمندی شعبے کے پالیسی سازوں، طلبہ اور اساتذہ سے ویڈیوں کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے۔

وزیراعظم، کل تعلیمی برادری سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 7:55 PM IST

Updated : Jul 29, 2021, 5:58 AM IST

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اصلاحات کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر آج وزیراعظم تعلیمی برادری سے خطاب کریں گے۔ وہ تعلیم کے شعبے میں کئی اقدامات کی بھی شروعات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اکیڈمک بینک کا بھی آغاز کریں گے جس کے ذریعہ تعلیم کو لچکدار بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت طلبا اپنے اکیڈمک بینک میں کریڈٹ پوائنٹس کی بنیاد پر متعدد بار اپنی چھوڑی ہوئی تعلیم کو دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔ وہیں اعلٰی تعلیم میں علاقائی زبانوں میں پہلے سال کے انجینئرنگ پروگرام اور اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لئے رہنما اصول شامل ہیں۔ جن اقدامات کی شروعات کی جائے گی ان میں ودیا پرویش بھی شامل ہیں جو پہلے درجہ کے طلبہ کے لئے 3 مہینے کے ایک ڈرامے پر مبنی اسکول کی تیاری کا ایک طریقہ کار ہے۔

ثانوی درجہ میں ایک موضوع کے طور پر ہندوستانی اشاراتی زبان، نشٹھا 2.0، این سی ای آر ٹی کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا اساتذہ کی تربیت کا ایک مربوط پروگرام؛ سفل ( سیکھنے کی سطحوں کا تجزیہ کرنے کے لئے منظم جائزہ ) سی بی ایس سی اسکولوں میں تیسرے، پانچویں اور آٹھویں درجے کے لئے اہلیت پر مبنی جائزے کا لائحہ عمل اور مصنوعی ذہانت کے لئے وقف ایک ویب سائٹ۔

یہ بھی پڑھیں: 'مرکزی حکومت قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعے ہندوتوا کا ایجنڈا نافذ کررہی ہے'

اس کے علاوہ اس تقریب میں قومی ڈیجیٹل تعلیم آر کٹیکچر ( این ڈی ای اے آر ) اور قومی تعلیمی ٹیکنالوجی فورم ( این ای ٹی ایف ) کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ یہ اقدامات این ای پی 2020 کے نشانوں کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے تعلیم کا شعبہ مزید متحرک اور قابل رسائی بنے گا۔ این ای پی 2020 سیکھنے کے منظر نامے میں تبدیلی لانے، تعلیم کو مجموعی شکل دینے اور ایک آتم نربھر ہندوستان کے لئے ایک مضبوط بنیاد کی تعمیر کے لئے رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے۔ یہ 21ویں کی پہلی تعلیمی پالیسی ہے جس نے 1986 کی تعلیم سے متعلق 34 سال پرانی قومی پالیسی کی جگہ لی ہے۔ یہ پالیسی رسائی، برابری، کوالٹی، مناسب خرچ اور جواب دہی کی بنیاد پر بنائی گئی ہے اور یہ دیرپا ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کے مطابق ہے جس کا مقصد ہندوستان میں اسکول اور کالج کی تعلیم کو مزید مجموعی، لچک دار، کثیر موضوعاتی اور 21ویں صدی کی ضرورتوں کے مطابق بناکر ایک متحرک علمی سماج اور علم کی ایک عالمی سپر پاور بنانا ہے اور ہر طالب علم کی منفرد صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔ اس موقع پر تعلیم کے مرکزی وزیر بھی موجود تھے۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 29, 2021, 5:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.