ETV Bharat / state

'من کی بات پروگرام': وزیراعظم کا 62 واں خطاب آج

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 8:24 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:38 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 62 ویں ایڈیشن سے خطاب کریں گے۔ اپنے پچھلے خطاب میں ، وزیراعظم نے لوگوں کو اس نئی دہائی میں ایک نئے عزم کے ساتھ بھارت کی خدمت کرنے کی اپیل کی تھی۔

pm-modi-to-address-62nd-edition-of-mann-ki-baat-today
من کی بات پروگرام سے وزیراعظم نریندر مودی کا 62 واں خطاب

وزیراعظم نریندر مودی اتوار کی صبح 11 بجے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 62 ویں ایڈیشن سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ریڈیو کی علاقائی زبان کی نشریات نہیں ہوگی۔

گذشتہ ماہ 26 جنوری کو اپنے ​​خطاب میں ، وزیر اعظم نے لوگوں کو نئی دہائی میں نئے عزم کے ساتھ مادر وطن کی خدمت کرنے کی اپیل کی اور امید ظاہر کی کہ بھارت ان توقعات کو پورا کرے گا جو دنیا اس سے چاہتی ہے۔

ان کے الفاظ یوں تھے:"یہ نئی دہائی آپ میں سے ہر ایک اور ملک کے لیے نئے عزم اور نئی کامیابیاں لائے اور بھارت یقینی طور پر ان توقعات کو پورا کرنے کی صلاحیتوں کو حاصل کر سکتا ہے جو دنیا کو بھارت سے ہے۔ اس یقین کے ساتھ، آئیے! ہم ایک نیا آغاز کریں۔ آئیے! ہم ایک نئے عزم کے ساتھ اپنے وطن بھارت کی خدمت کریں۔'

وزیر اعظم نے لوگوں سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ پانی کے تحفظ کے لیے کوششیں کریں اور اپنی کوششوں کی کہانیاں تصویروں اور ویڈیو کے ذریعے دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے ہیش ٹیگ 'jalshakti4india#' کے ساتھ شیئر کریں۔

مودی نے "تشدد کے ذریعے مسائل کے حل تلاش کرنے" میں ملوث افراد کو بھی قومی دھارے میں واپس آنے کی اپیل کی تھی اور زور دیا کہ کسی بھی تنازع کو حل کرنے کا واحد راستہ گفت و شنید ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.