ETV Bharat / state

INDIA Bloc یہ انڈیا اتحاد نہیں گھمنڈیا اتحاد ہے: وزیراعظم - وزیر اعظم نے اندیا اتحاد کا مطلب سمجھایا

آج بی جے پی کی پارلیمانی میٹنگ میں پی ایم مودی نے کہا کہ یہ انڈیا اتحاد نہیں گھمنڈیا اتحاد ہے۔ اپوزیشن عدم اعتماد سے بھری ہوئی ہے اور یہ دکھانے کے لیے وہ تحریک عدم اعتماد لائے ہیں۔

یہ انڈایا اتحاد نہیں گھمنڈیا اتحاد ہے: وزیراعظم

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 1:12 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر بحث سے قبل بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں اپوزیشن پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے بھری ہوئی ہے اور یہ دکھانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی ایم نے کہاکہ 'کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ راجیہ سبھا میں ووٹنگ 2024 سے پہلے سیمی فائنل ہوگی۔ پی ایم نے ان ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد دی جنہوں نے انہیں اس 'سیمی فائنل' میں جتوایا۔

پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ I.N.D.I.A. نہیں گھمنڈیا اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آخری گیند پر چھکا مارنا ہے۔ مزید کہا کہ اس گھمنڈیا اتحاد کو اتحاد سے جواب دینا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے تمام بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ایوان چلانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ خاص طور پر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ اپوزیشن منی پور کے معاملے پر حکومت پر حملہ آور ہے۔ مانسون سیشن 2023 کے شروع ہونے کے دن سے ہی اپوزیشن منی پور کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد I.N.D.I.A. منی پور کے 21 ممبران پارلیمنٹ دو روزہ دورے کے بعد واپس آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Rajya Sabha Passes Delhi Services Bill دہلی سروس بل راجیہ سبھا سے بھی منظور، کانگریس نے بل کو غیر آئینی تو بی جے پی نے اسے آئینی قرار دیا

اپوزیشن لیڈروں کا مطالبہ ہے کہ پی ایم مودی منی پور معاملے پر پارلیمنٹ میں بیان دیں۔ منی پور کے مسئلہ پر اپنا موقف پیش کریں۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت منی پور معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اپوزیشن اس سے متفق نہیں ہے۔ اپوزیشن اس بات پر بضد ہے کہ پی ایم مودی کو پارلیمنٹ میں بیان دینا چاہیے۔ اس معاملے پر ایوان میں مسلسل تعطل جاری ہے۔ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر منی پور کے معاملے پر نعرے لگاتے نظر آئے۔ ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی بار بار ملتوی کرنی پڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.