ETV Bharat / state

'شہریت ترمیمی قانون سے متعلق عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے'

author img

By

Published : Dec 22, 2019, 5:03 PM IST

Updated : Dec 22, 2019, 6:37 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے 2019) کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں پر جھوٹ پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

مودی نے اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اپوزیشن پارٹیوں پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں مودی سے نفرت ہے لہٰذا ان کے پتلے جلائیں اور ان کو نشانہ بنائیں لیکن عوام کے گھر نہ جلائیں۔

انھوں نے اپوزیشن کے رہنماؤں کو چیلنج کیا کہ اگر ان(مودی) کے کسی کام میں تفریق نظر آتا ہے تو اسے ملک کے سامنے رکھیں۔

انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر منھ چھپا کر تشدد کا کھیل کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انھیں سمجھ لینا چاہیے کہ جن کو وہ نقصان پہنچا رہے ہیں وہ سب ہمارے اپنے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ بل لوک سبھا اور راجیہ سبھا نے ملک کے عوام کے مفاد میں پاس کیا ہے لہٰذا ہر کسی کو ملک کے پارلیمنٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ جمہوریت کے پارلیمنٹ کا احترام ہر کسی کو کرنا چاہیے کیونکہ وہاں جو بھی بل پاس ہوتے ہیں ان کو ملک کے منتخب نمائندے پاس کرتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی

انہوں نے کہا کہ شہریت (ترمیمی)ایکٹ (سی اے اے 2019) پاس ہونے کے بعد کچھ سیاسی پارٹیاں طرح طرح کی افواہیں پھیلانے میں سرگرم ہیں، یہ عوام کو گمراہ کرکے ان کی جذ بات کو بھڑکا رہے ہیں۔

اپوزیشن پارٹیوں پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب دہلی کے سیکڑوں کالونیوں کو قانونی طور پر منظوری دینے کا کام کیا تو مذہب یا عقیدے یا پارٹی کے حامی ہونے کے بارے میں کسی سے کوئی سوال نہیں کیا۔ ہر کسی کو اور ملک کے تمام شہریوں کو اس قانون کا فائدہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے ساتھ لگاؤ کے جذبے سے جیتے ہیں اور 'سب کا ساتھ سب کا وِکاس' کے جذبے سے کام کرتے ہیں۔ ایک ہی سیشن میں دو بل پاس کیے گئے جن میں ایک بل میں 40 لاکھ افراد کو حق دیا گیا لیکن کچھ افراد جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ ملک کے عوام کے حق کو چھینا جا رہا ہے۔

مودی نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے غریبوں کے لیے جو بھی منصوبہ نافذ کیا ہے اسے بلا تفریق نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں’ اجولا یوجنا‘ کی مثال دی اور کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہر طبقے اور ہر ذات کے غریب کو فائدہ پہنچا ہے۔

اسی طرح سے آیوشمان منصوبہ نافذ کیا گیا اور 70 لاکھ افراد کو اس کا فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان منصوبوں کا فائدہ پہنچانے کے لے کسی کا مذہب پوچھا گیا یا کسی کی ذات پوچھی گئی توکیوں شہریت قانون کے سلسلے میں جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے نے عوام سے پولیس کا احترام کرنے کی گزارش کی اور کہا کہ جن پولیس اہلکاروں پر بھیڑ کی جانب سے پرتشدد حملے کیے جارہے ہیں انھیں سمجھنا چاہیے کہ ملک کے عوام کی خدمت کرتے ہوئے 33000 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ دہلی میں ابھی چند روز قبل آگ لگی تھی تو پولیس کے جوانوں نے ہی ان کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پولیس والوں نے اس حادثے کے شکار ہوئے افراد کے ذات اور مذہب کے بارے میں کچھ نہیں پوچھا۔

کانگریس کا نام لیے بغیر انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کے افراد پسِ پردہ شہریت ترمیمی قانون کے نام پر عوام کو مشتعل کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس سیاسی پارٹی نے تشدد سے بچنے کے لیے ایک بھی لفظ نہیں دیا۔ کانگریس نے اسے بنایا لیکن کابینہ میں لے کر نہیں آئی۔

مودی نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ ہی کچھ دیگر سیاسی پارٹیوں کے افراد اور کچھ’شہری نکسلی‘(دانشور) افواہ پھیلا رہے ہیں کہ اس قانون سے مسلمانوں کو نقصان ہوگا۔ چاروں طرف جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔

انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ ان افراد کے جھوٹ کی زد میں نہ آئیں اور اس قانون کو پڑھے بغیر اور اس کی اصلی صورتحال کو علم میں لائے بغیر کسی طرح کے تشدد میں شامل نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھارت کی مٹی کے مسلمان ہیں اور ان کے آباء و اجداد ماں بھارت کی اولاد ہیں، ان کا شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ان پر ان قوانین کے ذریعے سے کوئی آنچ آنے والی نہیں ہے لیکن کچھ سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے مفاد کی خاطر جھوٹ پھیلا کرانھیں گمرا ہ کر رہے ہیں اور تشدد پھیلانے کے لیے انھیں تحریک دے رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 22, 2019, 6:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.