ETV Bharat / state

Former PM late Rajiv Gandhi مودی، کھڑگے، سونیا، پرینکا کا سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش - کانگریس صدر کا راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش

آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا 79 واں یوم پیدائش ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی سمیت کانگریس کے اعلی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

PM Modi, Rahul, Sonia pay tributes
PM Modi, Rahul, Sonia pay tributes
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 2:20 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر ان کی سمادھی ویر بھومی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم کے بیٹے راہل گاندھی ان دنوں لیہہ میں ہیں اور انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھا کرخراج عقیدت پیش کیا۔ پارٹی ملک بھر میں سابق وزیر اعظم کی یوم پیدائش کو سدبھاونا دیوس کے طور پر منا رہی ہے اور پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنان ملک بھر میں جدید ہندوستان کے خالق کو یاد کر رہے ہیں۔

  • On his birth anniversary, my tributes to former PM Shri Rajiv Gandhi Ji.

    — Narendra Modi (@narendramodi) August 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا "پاپا، آپ کی آنکھوں میں ہندوستان کے لئے جوخواب تھے، ان انمول یادوں سے چھلکتے ہیں ۔آپ کے نشان میرا راستہ ہیں۔ ہر ہندوستانی کی جدوجہد اور خوابوں کو سمجھ رہا ہوں، بھارت ماتا کی آواز سن رہا ہوں۔ پرینکا گاندھی نے لکھا کہ “ کسی کی مسکراہٹوں پہ ہو نِثار کسی کا درد مل سکے تو لے اُدھار کسی کے واسطے ہو تیرے دِل میں پیار جینا اسی کا نام ہے---- زندہ ہے ہمیں سے نام پیار کا کہ مر کے بھی کسی کو یاد آئیں گے ، کسی کے آنسووں میں مسکرائیں گے، کہے گا پھول ہر کلی سے بار بار جینا اسی کا نام ہے۔ یہ لائنیں ہمیشہ آپ کی یاد دلاتی ہیں اور آج تک جب یہ گانا سنتی ہوں ، میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔

  • पूर्व प्रधानमंत्री स्व. श्री राजीव गांधी जी की जयंती पर लद्दाख के पैंगोंग त्सो झील के तट पर प्रार्थना सभा आयोजित की गई। यहां @RahulGandhi जी ने उन्हें भावपूर्ण श्रद्धांजलि अर्पित की।

    📍 मान, पैंगोंग त्सो, लद्दाख pic.twitter.com/JblthupaDk

    — Congress (@INCIndia) August 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’آج جب ہم سدبھاونا دیوس منا رہے ہیں، یہ ان کے بے پناہ تعاون کا نتیجہ ہے جنہوں نے ہندوستان کو 21ویں صدی میں آگے بڑھایا۔ ان کی کئی مداخلتیں جیسے ووٹنگ کی عمر کو 18 سال تک کم کرنا، پنچایتی راج کو مضبوط کرنا، ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی انقلاب، کمپیوٹرائزیشن پروگرام، امن معاہدوں کو جاری رکھنا، یونیورسل ٹیکہ کاری پروگرام اورجامع تعلیم پر زور دینے والی ایک نئی تعلیمی پالیسی سے ملک میں انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ہم راجیو گاندھی جی کو ان کی یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راجیو گاندھی جدید بھارت کے معمار

آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا 79 واں یوم پیدائش ہے۔ سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور رابرٹ واڈرا نے دہلی میں ان کی سمادھی ویر بھومی پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کے سی وینوگوپال بھی موجود تھے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.