نریندر مودی نے لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر 14 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک چلنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے زرعی اصلاحات کے قوانین کا زبردست طریقے سے دفاع کیا۔
اپوزیشن کے زبردست خلل ڈالنے کی کوشش اور مخالفت کے دوران وزیراعظم نے اپوزیشن پر بھی سخت حملے کئے اور کہا کہ 'حکومت تحریک چلارہے سبھی کسان بھائیوں کی عزت کرتی ہے اور ہمیشہ کرے گی۔ حکومت کے سینیئر رہنما مسلسل باعزت طریقے سے بات چیت کر رہے ہیں۔کسانوں کے خدشات کو ختم کرنے کی سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں۔ اگر کوئی کمی ہوگی اور اس سے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہوگا تو حکومت اسے تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے۔'
وزیراعظم نے کہا کہ قوانین کو تبدیل کرنے میں کیا جاتا ہے۔ یہ ملک اس کے شہریوں کا ملک ہے۔ اگر لوگ اس سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو حکومت اسے تبدیل کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کے 'کلر' پر ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بہت بحث ہوئی۔ اچھا ہوتا اگر 'مشمولات' اور 'ارادے' پر بات ہوتی تو تحریک چلارہے کسانوں کو سمت ملتی۔ احتجاج کرنے والوں کے درمیان جو غلط فہمی اور افواہیں پھیلائی گئی ہیں، اس کا جواب مل پاتا۔