ETV Bharat / state

مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر وزیراعظم کا بھرپور خراج - etvbharat

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کی پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور جدوجہد آزادی میں ان کے کردار کو متاثر کن قرار دیا۔

مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر وزیراعظم کا بھرپور خراج

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:51 AM IST

Updated : Nov 11, 2021, 1:48 PM IST

وزیرا‏عظم نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد، شعبہ تعلیم سے متعلق پرجوش تھے اور انہوں نے سماج میں بھائی چارے کو مزید بڑھاوا دینے کےلیے جدوجہد کی تھی۔ مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ’مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ایک مفکر، دانشور اور جنگ آزادی میں متاثرکن جدوجہد کے حامل تھے۔ وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے کےلیے پرجوش تھے اور انہوں نے معاشرہ میں بھائی چارے کو مزید فروغ دینے کےلیے کام کیا‘۔

مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر وزیراعظم کا بھرپور خراج
مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر وزیراعظم کا بھرپور خراج

نریندر مودی نے آج اپنے پیغام میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر ان کی جد وجہد آزادی اور ملک کی تعمیر میں ان کے کردار کو یاد کیا۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’آزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ مولانا ابوالکلام آزاد جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ قومی یوم تعلیم مبارک‘۔ گڈکری نے ’نیشنل ایجوکیشن ڈے‘ ہیش ٹیگ ٹوئٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی

بھارت رتن یافتہ مولانا ابو الکلام آزاد نے بھارت کی تحریک آزادی میں کافی اہم کردار ادا کیا تھا، وہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر تھے اور آزادی کے بعد ملک کے اولین وزيرتعلیم رہے۔ ابوالکلام آزاد کی پیدائش 1888 میں سعودی عرب کے مکہ میں ہوئی تھی اور 22 فروری 1958 کو دہلی میں ان کا انتقال ہوا۔

Last Updated : Nov 11, 2021, 1:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.