راشٹرپتی بھون نے ٹویٹ کیا کہ ’وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کووند سے ملاقات کی اور انہیں قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور واقف کروایا۔
نریندر مودی اور کووند کی ملاقات سے قبل وزیراعظم نے لیہہ کا دورہ کیا تھا جہاں بھارت۔چین افواج میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں 20 بھارتی فوجی شہید ہوگئے تھے۔
نریندر مودی نے اپنے لیہہ کے دورہ سے چین کو سخت پیغام بھیجا جس میں انہوں نے فوجیوں سے ملاقات کی اور انہیں بھگوت گیتا کے اشلوک کا حوالہ بھی دیا تھا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا تھا کہ چینی کاروائی کے خلاف پورا ملک متحد ہے جبکہ انہوں نے 15 جون کی جھڑپوں میں زخمی فوجیوں کی بھی عیادت کی تھی۔