ETV Bharat / state

Veer Savarkar International Airport مودی نے ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ نئی ٹرمینل عمارت 710 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رابطے میں تیزی آئے گی۔ New Terminal Building Of Port Blair Airport

مودی نے ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 12:33 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پورٹ بلیئر میں ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئی ٹرمینل عمارت کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، نئی ٹرمینل عمارت تقریباً 710 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے، جو مرکز کے زیرانتظام علاقے انڈمان اور نکوبار کے لئے رابطے کی سہولیات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس نئے ٹرمینل کا تعمیر شدہ رقبہ تقریباً 40800 مربع میٹر ہے اوریہ نئی ٹرمینل عمارت سالانہ تقریباً 50 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہو گی۔ وہاں ہوائی اڈے پر 80 کروڑ روپے کی لاگت سے دو بوئنگ-767-400 اور دو ایئربس-321 قسم کے طیاروں کے لیے موزوں ایپرن کی تعمیربھی کی گئی ہے، جس سے یہ ہوائی اڈہ اب ایک وقت میں دس طیارے پارک کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

مودی نے ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا
مودی نے ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا
  • The new integrated terminal building at Veer Savarkar International Airport, Port Blair, will ensure easier travel to Andaman and Nicobar islands. This will be a big boost for tourism in particular. The building will be inaugurated tomorrow, 18th July, at 10:30 AM. https://t.co/iGP2ZLJxYl pic.twitter.com/i2QK2rwArO

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ٹرمینل فطرت سے متاثر ہے اور اس کا آرکیٹیکچرل ڈیزائن، سمندر اور جزائر کو دکھاتے ہوئے ایک شنکھ کی شکل کا ڈھانچہ جیسا نظر آتاہے۔ نئی ہوائی اڈے کی عمارت میں گرمی کو کم کرنے کے لیے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، قدرتی سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ داخل کرانے کے لیے روشن دانوں کا انتظام، ایل ای ڈی لائٹنگ، گرمی کم کرنے والی گلیزنگ جیسی پائیدار کئی خصوصیات ہیں۔ اس عمارت میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، صد فیصد ری سائیکل شدہ گندے پانی کو لینڈ سکیپنگ کے لئے دوبارہ استعمال کرنے کے ساتھ آن- سائٹ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 500 کلو واٹ کا سولر پاور پلانٹ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Modi inaugurates Shivamogga airport مودی نے شیوموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.