ETV Bharat / state

Israel Hamas war وزیراعظم مودی اور مصری صدر کے درمیان غزہ کی صورت حال پر بات چیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 9:39 AM IST

وزیر اعظم مودی نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے فون پر بات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔Israeli airstrikes continues in Gaza

PM Modi, Egyptian Prez
PM Modi, Egyptian Prez

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بات کی اور مغربی ایشیاء میں بگڑتی ہوئی سلامتی اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری صدر السیسی کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک بات چیت کے بعد مودی نے کہا کہ "ہم دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہیں"۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اتوار کو کہا کہ "کل مصری صدر کے ساتھ بات کی۔ مغربی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکورٹی اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔" انہوں نے کہا کہ "ہم دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم جنگ سے متاثرہ غزہ میں امن و استحکام کی جلد بحالی اور انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔"

  • Yesterday, spoke with President @AlsisiOfficial. Exchanged views on the deteriorating security and humanitarian situation in West Asia. We share concerns regarding terrorism, violence and loss of civilian lives. We agree on the need for early restoration of peace and stability…

    — Narendra Modi (@narendramodi) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مصر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر السیسی کو وزیر اعظم مودی کا فون آیا اور دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شہریوں کی زندگیوں پر اس کے زبردست اثرات اور اس سے پورے خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر، موجودہ کشیدگی کے تسلسل کی سنگینی پر بھی بات چیت کی۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان کونسلر احمد فہمی نے کہا کہ صدر السیسی نے تصدیق کی کہ مصر جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے اپنی کوششوں پر عمل پیرا ہے اور اس کے لئے لگاتار کوشش جاری ہے۔

مزید پڑھیںٖ: ہندوستان کا مستقبل موقف قرارداد میں شامل نہیں تھا: اسرائیل فلسطین ووٹنگ میں ہندوستان نے حصہ نہیں لیا

مزید پڑھیں: صہیونیت مخالف یہودیوں کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ

مصر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے غزہ کی پٹی میں زمینی حملے کے سنگین انسانی اور سیکورٹی اثرات سے متنبہ کیا۔ مصری صدر نے سفارتی سطح پر فوری حل تلاش کرنے کے لیے متحد بین الاقوامی کارروائی کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ جس میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو تقویت دی جائے جو شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ کا باعث بنے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فوری، پائیدار اور بلا روک ٹوک امداد پہنچانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں27 اکتوبر کو ایک قرار دادا بھی منظور کی گئی تھی۔ جس میں متعدد ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے ووٹ کیا۔ اس ووٹنگ میں ہندوستان نے شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کے بعد سے اسرائیل لگاتار غزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک 7 ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ لاکھوں فلسطینی افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ غزہ میں بنیادی سہولیات کا مکمل طور پر فقدان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.