ETV Bharat / state

ویکسینیشن کے سلسلے میں افواہوں کو پھیلنے نہ دیں: مودی - کورونا کے خلاف جنگ

وزیر اعظم نے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ پہلے ان لوگوں کو کورونا ویکسین فراہم کیا جائے جو ملک کی عوام کے خدمات میں مصروف ہیں۔اس کے بعد دوسرے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے تمام افراد اور 50 سال سے کم عمر (بیمار) افراد کو ویکسین لگایا جائے گا۔

دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم 16 جنوری سے شروع ہوگی: مودی

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 6:50 PM IST

Updated : Jan 11, 2021, 10:49 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'ہمارا ملک کورونا کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔ یہ ویکسینیشن کا مرحلہ ہے۔ ہم 16 جنوری سے دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم شروع کر رہے ہیں۔'

مودی نے کہا کہ 'یہ ویکسین پہلے کورونا جنگجوؤں کو دی جائے گی، پھر فرنٹ لائن کارکنان کی باری آئے گی۔'

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'میں مطمئن ہوں کہ ہم نے کورونا بحران میں متحد ہوکر کام کیا، جس کی وجہ سے دنیا کے مقابلے بھارت میں کورونا اتنی نہیں پھیلی ہے۔'

مودی نے کہا کہ 'ہماری پہلی کوشش ہے کہ پہلے ان لوگوں کو کورونا ویکسین فراہم کیا جائے جو ملک کی عوام کے خدمات میں مصروف ہیں۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ 'اگر ہم مختلف ریاستوں کے فرنٹ لائن کارکنان اور صحت کارکنان کی تعداد دیکھیں تو یہ تقریبا تین کروڑ ہیں۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ان تین کروڑ لوگوں کو ویکسین دینے میں جو اخراجات آئےگا، وہ حکومت ہند برداشت کرے گی۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ 'دوسرے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے تمام افراد اور 50 سال سے کم عمر (بیمار) افراد کو ویکسین لگایا جائے گا۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ 'اس ویکسینیشن مہم میں سب سے اہم ان کی شناخت اور نگرانی ہے، جن کو قطرے پلانے ہیں۔ اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کو ون نامی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی تشکیل دیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: حل نہیں نکلا تو زرعی قوانین پر پابندی عائد کردیں گے: سپریم کورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ 'دنیا کے 50 ممالک میں ویکسینیشن کا کام جاری ہے، لیکن اس کے باوجود 25 ملین کے قریب ویکسین بنائی جاچکی ہیں۔ بھارت میں اگلے کچھ مہینوں میں ہمیں تقریبا 30کروڑ آبادی کو ویکسین دینے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔'

Last Updated : Jan 11, 2021, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.