عدالت نے کہا کہ 'یہ پابندی 19 مئی تک جاری رہے گی۔'
چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بینچ نے اپنے حکم میں اس فلم پر عائد پابندی کو ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ' موجودہ حالت میں ہمارا مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔'
بینچ نے الیکش کمیشن کے حکم میں بھی کوئی تبدیلی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ' اس پوزیشن میں ہم الیکشن کمیشن کے حکم میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔'
واضح رہے کہ اس فلم میں اداکار وویک اوبرائے نے وزیراعظم نریندر مودی کا رول ادا کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس فلم پر اس بنیاد پر روک لگائی تھی کہ اگر اس مرحلے میں ریلیز کی جاتی ہے تو پورے ملک میں جاری انتخابی عمل کے دوران ووٹرز اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔'