ETV Bharat / state

کھادی گرام ادیوگ کمیشن کی جانب سے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت - خودکفیل ہندستان بنانے کے عزم کو مضبوط کریں

مودی نے ٹوئٹ کیا کہ عزت ماب باپو کو یہ ایک انوکھی خراج عقیدت ہے، جن کی کھادی کے تئیں دیوانگی پوری دنیا کو پتہ ہے۔ اس تہواری سیزن میں کھادی اور دستکاری کی مصنوعات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر غور کریں اور خودکفیل ہندستان بنانے کے عزم کو مضبوط کریں۔

کھادی گرام ادیوگ کمیشن کی جانب سے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 11:00 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے کھادی گرام ادیوگ کمیشن کی جانب سے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت کے طورپر لداخ کے لیہہ میں لگائے گئے دنیا کے سب سے بڑے کھادی قومی پرچم کی تعریف کی ہے۔
مودی نے ٹوئٹ کیا کہ عزت ماب باپو کو یہ ایک انوکھی خراج عقیدت ہے، جن کی کھادی کے تئیں دیوانگی پوری دنیا کو پتہ ہے۔ اس تہواری سیزن میں کھادی اور دستکاری کی مصنوعات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر غور کریں اور خودکفیل ہندستان بنانے کے عزم کو مضبوط کریں۔
خیال رہے کہ کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن نے مہاتما گاندھی کو سب سے بڑا اعزاز دینے کے لئے کھادی کا یاگار قومی پرچم تیار کیا ہے۔ یہ قومی پرچم 225فٹ لمبا، 150چوڑا اور وزن تقریباً 1400کلوگرام ہے۔ اسے بنانے میں کھادی کاریگروں اور متعلقہ مزدوروں کا تقریباً 3500انسانی گھنٹے فاضل کام ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: دفاعی برآمدات میں اہم جگہ بنائے گا ہندوستان: مودی

جھنڈے کو بنانے میں 4600میٹر ہاتھ سے کاتے اور بنے کھادی کپڑے کا استعمال کیا گیا، جس کا 33ہزار 750مربع فٹ کا کل رقبہ ہے۔ جھنڈے میں اشوک چکر کا قطر 30فٹ ہے۔ اس جھنڈے کو تیار کرنے میں 70کھادی کاریگروں کو 49دن لگے ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.