وزیر اعظم مودی تین ممالک کے دورہ پر ہیں۔ فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم ابو ظہبی میں ہیں جہاں انہیں ہفتہ کو اس ملک کے اعلی ترین اعزاز’آرڈر آف زائد‘ سے نوازا جائے گا۔ اس کے بعد مسٹر مودی دو دن کے دورے پر بحرین پہنچیں گے۔
مسٹر مودی نے جنم اشٹمی پر ملک کے باشندوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ بھگوان شری کرشن کی نوازشوں سے تمام ہم وطنوں کی صحت بہتر اور زندگی خوشحال رہے۔ جے شری کرشن‘‘۔