کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا کے صدر سدھانشو متل نے آج کہا کہ کھو کھو کھلاڑیوں کو سائنس اور تکنیک کے ذریعے نکھارا جائے گا جو مستقبل میں کامیابی کی ضمانت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ پہلا موقع ہے جب کھیلوں میں سائنس کو تربیت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لے کر اس کے مطابق تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے اس منصوبے میں حمایت دینے کے لئے وزارت کھیل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور الٹی میٹ کھو کھو کا شکریہ ادا کیا۔
سدھانشو متل نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسے کھلاڑیوں کی ایک مستقل ٹیم بنانا ہے جو آئندہ چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک کے قومی پرچم کو بلند کر سکیں۔