ETV Bharat / state

ریلوے: نئی خصوصی ٹرینیں شروع کرنے کا منصوبہ - سبھی طرح کے رعایتی ٹکٹوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

بھارتی ریلوے کے مطابق تقریباً 100 نئی خصوصی ٹرینیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

indian railway
بھارتی ریلوے کے مطابق تقریباً 100 نئی خصوصی ٹرینیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 10:31 PM IST

بھارتی ریلوے 'ان لاک '4.0 کے آغاز کے ساتھ ہی مسافروں کے لیے مزید تقریباً 100 نئی خصوصی ٹرینیں چلانے پر غور و خوض کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ اور خصوصی ٹرینیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

indian railway
بھارتی ریلوے کے مطابق تقریباً 100 نئی خصوصی ٹرینیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی تعداد کا انحصار ریاستوں کی رضامندی پر ہوگا لیکن یہ تعداد 100 سے 110 کے آس پاس ہوسکتی ہے۔ اس وقت قریب 230 خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی خصوصی ٹرینوں کا فیصلہ بنیادی طور پر ٹریفک اور ٹکٹوں کی مانگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان راستوں کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا جہاں فی الحال کوئی بھی مسافر ٹرین دستیاب نہیں ہے۔

خصوصی ٹرینوں میں مخصوص زمرے کے علاوہ سبھی طرح کے رعایتی ٹکٹوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے ریل ٹریفک نظام میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جسمانی دوری اور حفظان صحت کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ ایئر کنڈیشن کا درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس رکھا جارہا ہے۔ پینٹری بھی بند کر دی گئی ہے۔ صرف پیکیڈ فوڈ دستیاب کیا جا رہا ہے۔ صحت کی جانچ کے بعد ہی مسافروں کو اسٹیشن آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ریلوے ٹریفک کو معمول کے مطابق شروع کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے جواب میں کہا کہ معمول کے ٹریفک کی بحالی کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اگلے احکامات تک باقاعدہ ٹرینوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.