ETV Bharat / state

ماسکو جانے والے طیارے کا پائلٹ کورونا متاثر، طیارہ آدھے راستے سے واپس

وندے بھارت مشن کے تحت روس میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے ماسکو جانے والے طیارے کا پائلٹ کورونا مثبت نکلا ہے۔ جس کے نتیجے میں طیارے کو آدھے راستے سے واپس بھارت بلا لیا گیا۔

author img

By

Published : May 31, 2020, 9:23 AM IST

ماسکو جانے والے طیارے کا پائلٹ کورونا مثبت، طیارہ آدھے راستے سے واپس

ایئر انڈیا کی اے۔ 320 پرواز ہفتے کی صبح ماسکو کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ جب پرواز ازبکستان کے فضائی حدود میں تھی، حکام کو معلوم ہوا کہ طیارے کا پائلٹ کورونا مثبت ہے۔ پائلٹ کو فوراً واپس بلا لیا گیا۔

اس حکم کے بعد پائلٹ طیارے کو دہلی واپس لایا۔ طیارہ رات کے قریب 12.30 بجے دہلی پہنچا۔ اب روس میں پھنسے بھارتیوں کو لے جانے والا دوسرا طیارہ ماسکو بھیجا جائے گا۔

ایئر انڈیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ طیارہ پرواز سے قبل عملے کے تمام ممبران جن میں پائلٹ بھی شامل ہیں۔

ان کے ساتھ ساتھ ان کی رپورٹس کی بھی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور جب رپورٹ منفی ہے تو انہیں طیارے میں سوار ہونے کی اجازت ہےلیکن ہفتے کے روز ماسکو لے جانے والے طیارے کے پائلٹ کی رپورٹ مثبت آئی لیکن گراؤنڈ ٹیم نے غلطی سے منفی کو پڑھ کر اڑنے کی منظوری دے دی تھی۔

ایئر انڈیا کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ کام کے دباؤ کی وجہ سے ہوا ہے۔ روزانہ عملے کے 300 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ہر ایک کی رپورٹ ایکسل شیٹ میں آتی ہے۔ گراؤنڈ ٹیم کے ایک ممبر نے یہاں پڑھنے میں غلطی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.