ETV Bharat / state

Eid-ul Adha: قربانی کا فلسفہ کیا ہے؟

قربانی بڑا ہی مقدس اور با برکت لفظ ہے۔اس میں بڑی وسعت اور گہرائی ہے۔ اس کا رشتہ انسانی زندگی سے اتنا مضبوط اور گہرا ہے کہ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے ،جتنی کہ انسانی وجود کی تاریخ۔اس سے بخوبی یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ ہماری زندگی میں اس کی کتنی بڑی اہمیت ہے۔

فلسفہ قربانی
فلسفہ قربانی
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 7:14 AM IST

Updated : Jul 21, 2021, 7:21 AM IST

قربانی ہر زمانے میں دنیا کی تمام قوموں کا شعار رہا ،لوگ مختلف زمانوں میں مختلف طریقے اور ڈھنگ سے اس مقدس عبادت پر عمل پیرا رہیں،اور اسے اپنا وظیفہ زندگی بنایا۔

حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے لے کر قربانی کا جو سلسلہ شروع ہوا تو کبھی منقطع نہیں ہوا، بلکہ یہ سلسلہ صدیوں سے جاری و ساری رہا۔ کتنی تہذیبیں اسی کے دم سے وجود میں آئیں۔ کتنے اہل وفا اس راہ کی خاک چھانتے رہے۔کتنوں نے اس پر اپنی عمریں کاٹ دیں۔ساری عبادتیں ہوتی رہیں، سارے طریقے انجام پاتے رہے، صدیاں گزر جانے کے بعد بھی اس مقدس عمل کا عالمی ابدی اور ہمہ گیر پیغام دنیا کے سامنے آنا ابھی باقی تھا۔اس کے اسرار اور حقائق سے پردے اب بھی نہ اٹھ سکے۔

وقت اس بات کا متقاضی تھا۔رحمت الہی کے جوش میں آنے کا وقت قریب آچکا تھا۔قوموں کی قسمت چمکنے والی تھی۔اتنے عظیم کام کو سرانجام دینے کے لئے ایسے عاشق کی ضرورت تھی جو اس بلند مقصد کو پانے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے آمادہ ہو۔اس کی راہ میں عشق مجازی کے پردے اگر حائل ہوں تو عشق حقیقی کی تپش کے سامنے پگھل جائیں، اور وہ شمع الہی میں اپنی ہستی فنا کر دینے کے لئے بیقرار ہو۔

اس عظیم الشان کام کو انجام دینے کے لئے اللہ نے ایسی ہستی کا انتخاب فرمایا جو سب کے نزدیک مسلم بلکہ قابل تقلید تھی جس سے قربانی کا لاثانی پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچے۔

چنانچہ اللہ تعالیٰ نے قربانی کو پانے تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایسا انوکھا حیرت انگیز طریقہ اپنایا، جہاں عقل و خرد کی رسائی ممکن نہیں۔ اور دنیا کی تاریخ میں اس کی کوئی سند پیش کرنے سے قاصر تھی۔غور کیجۓ اتنے عظیم نازک جان گسل کام کے لئے محض ایک خواب کا سہارا لیا گیا۔

اس میں کمال اظہار بندگی اطاعت و تابعداری تسلیم و رضا عشق حقیقی اور فنائیت کا امتحان تھا۔

یہ خلیل الرحمٰن ہی کا دل تھا جس نے ایک اشارہ پاتے ہی اپنی زندگی کے بیش قیمت سرمایہ کو قربان کرنے کے لئے دل و جان سے تیار ہو گۓ۔اور اپنے مالک کے حضور اپنا سر تسلیم خم کر دیا۔

آپ نے بندگی کی ایسی مثال قائم کردی اور محبت کی ایسی ڈگر کھول دی جہاں تک رسائی کے بغیر عبودیت مکمل نہیں ہو سکتی۔ عبودیت کی یہی معراج ہے۔

چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس عمل کو رہتی دنیا تک کے لیے جاری فرمادیا

ارشاد ہوتا ہے۔

"فلما اسلما و تلہ للجبین نادینہ ان یا ابراھیم قد صدقت الرءیا اناکذالک نجزی المحسنین ان ھذا لھو البلو المبین و فدینہ بذبح عظیم وترکنا علیہ فی الآخرین سلام علی ابراھیم۔"

دوسرے موقع پر ارشاد باری تعالیٰ ہے

"قد کان لکم اسوۃ حسنۃ فی ابراھیم والذین معہ"۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی تمہارے لئے سب سے اچھا اسوہ ہے۔

مزید پڑھیں:

اللہ کا کرم اور نوازشات دیکھیۓ ،اس عمل کو ہمارے لئے کس قدر آسان بنا دیا کہ اس کی جگہ جانور کو قربان کرنے کا حکم دیا۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قربانی کے دنوں میں قربانی سے زیادہ کوئی عمل اللہ کو پسند نہیں۔قربانی کا یہ عمل قیامت کے دن اپنی سینگوں بالوں اور گھروں کے ساتھ سامنے آۓ گا۔

قربانی کا خون زمین پر گر نے سے پہلے ہی اللہ کی بارگاہ میں قبولیت پا لیتا ہے۔

قربانی ہی ایک ایسا عمل جو پورا کا پورا جیتی جاگتی تصویر کی شکل میں پیش کیا گیا ،کوئی بھی چیز پردے کے پیچھے نہیں چھوڑی۔

غور کریں تو معلوم ہو گا کہ ساری عبادات کی روح اور اس کا فلسفہ قربانی ہے۔

Last Updated : Jul 21, 2021, 7:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.