پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کو ایک بار پھر ریکارڈ کی نئی سطح پر آگئیں۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پیٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔
قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے سے 93.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 84.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل یہاں پہلی بار 84 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ پٹرول بھی تاریخی لحاظ سے اعلی ترین سطح پر ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
4 مئی سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ان کی قیمتوں میں آٹھ دن سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.81 روپے اور ڈیزل میں 3.34 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں پیٹرول بالترتیب 17 پیسے، 15 پیسے اور 16 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 99.49 روپے، چنئی 94.86 روپے اور کولکاتا میں 93.27 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔
ڈیزل کی قیمت 29 پیسے اضافے کے ساتھ ممبئی میں 91.30 روپے، چنئی میں 25 پیسے 88.87 روپے اور کولکاتا میں 27 پیسے اضافے سے 86.91 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول / لیٹر - ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی —— 93.21 —————— 84.07
ممبئی ۔————— 99.49 —————— 91.30
چنئی —————— 94.86 ——————— 88.87
کولکاتا ———— 93.27 ——————— 86.91